اے ایف سی پریذیڈنٹ فٹ بال، کے آر ایل نے قازقستان کے کلب کو ہرا دیا

Football AFC president

Football AFC president

ملائیشیا (جیوڈیسک) اے ایف سی پریذیڈنٹ فٹ بال کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی ڈومیسٹک چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹری نے قازقستان کے ڈور ڈوئی کلب کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

ملائیشیا کے شہر ملاکا میں ہونیوالے ایشین فٹ بال فیڈریشن پریزیڈنٹ کپ کے گروپ بی کے میچ میں پاکستانی کلب کے آر ایل کا مقابلہ قازقستان کے ڈور ڈوئی کلب سے ہوا۔ پہلے ہاف تک مقابلہ بغیر کسی گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے 76 ویں منٹ میں کلیم اللہ نے میچ کا واحد گول کیا اور ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔