ایران (جیوڈیسک) ایران نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر ایشین انڈر سکسٹین فٹ بال چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں اے ایف سی انڈر سکسٹین فٹ بال کوالیفائر میں چار ٹیمیں پاکستان، سری لنکا، یو اے ای اور ایران نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز ایران نے متحدہ عرب امارات کو تین صفر سے ہرا دیا۔ ہاف ٹائم میں ایران کو دو صفر سے برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں ایرانی ٹیم نے مزید ایک گول اسکور کر کے فتح اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے نیمہ مختاری نے دو گول سکور کئے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹورنامنٹ کا آخری میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں کوئی میچ بھی نہ جیت سکیں۔