لاہور (جیوڈیسک) اے ایف سی انڈر 16 فٹبال میں شرکت کیلئے ایرانی فٹبال ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایرانی ٹیم کے کوچ مصطفے کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انکی ٹیم چھ ماہ سے اس ٹورنامنٹ کے لیے پریکٹس کر رہی ہے۔
اس ٹورنامنٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ لاہور ائیرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر نوید حیدر کا کہنا تھا کہ تین غیرملکی ٹیموں کی شمولیت انکے لیے فخر کی بات ہے۔ اے ایف سی انڈر 16 فٹبال میچز کا آغاز 25 ستمبر سے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔