لاہور پولیس کے کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا

Arrested

Arrested

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی بیٹی کو لیڈی کانسٹیبل بھرتی کروانے کا جھانسہ دے کر 84 ہزار روپے بٹورنے والے لاہور پولیس کے کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈسکہ کارہائشی کانسٹیبل ضیغم علی تھانہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں تعینات ہے نے غلام مرتضیٰ کو جھانسہ دیا کہ وہ اس کی بیٹی کو لاہور پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کروادے گا، جس پر غلام مرتضیٰ نے اسے 84 ہزار روپے دیئے لیکن ملزم اس کی بیٹی کو بھرتی نہ کرواسکا۔ متاثرہ ریٹائرڈ اہلکار کی درخواست پر انسپکٹر اینٹی کرپشن رانا نعیم نے کانسٹیبل ضیغم علی کو حراست میں لے لیا۔