لیہ (ایم آر ملک) متاثرہ لڑکی نیلم سائرہ کو مخالفین مائیکل مسیح اور وقاص مسیح کی طرف سے قتل کی دھمکیاں، صلح کے لیے دبائو ،مین ملزم وقاص ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا ،نیلم سائرہ کی اپنے والد اور بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس ،تفصیل کے مطابق چک نمبر 85/ML سے اغوا ء و زیادتی کا شکار ہونے والی سائرہ نیلم اپنے والد الیاس مسیح اور بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ3-05-14کو اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ رقبہ سے کام کاج کر کے وآپس گھر آرہی تھی تو راستے میں وقاص مسیح اور مائیکل مسیح نے اسے اغواء کرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا جس کا مقدمہ تھانہ فتح پور میں درج ہے۔
ناقص تفتیش کی وجہ سے اصل ملزم وقاص مسیح کی گرفتاری بھی عمل میں نہ لائی گئی اور جو ملزم گرفتار ہوئے تھے وہ بھی کنفرم ضمانت پر رہا ہو کر ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں DPOلیہ ہمیں تحفظ فراہم کریں اور اصل ملزم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے دوسری طرف SHOفتح پور نے اپنے موقف میں کہا کہ ہم ایسے انسانی درندے کو کوئی رعائت نہ دینگے اور ملزم کو جلد گرفتار کر لینگے سائرہ نیلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اصل ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا تومیںDPOلیہ کے آفس کے سامنے خود سوزی کر لوں گی۔