بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر سماہنی روڈ کی ناقص تعمیر کی میڈیا میں شائع ہونیوالی خبر اور عوامی شکایات پر قائم ہونیوالی انکوائری کمیٹی کا صحافیوں کے ہمراہ زیر تعمیر بھمبر سماہنی روڈ کا وزٹ تعمیر میں استعمال ہونیوالے میٹریل ریت، بجری، پتھر ، گیڑا ، خاکہ اور تارکول کا معائنہ تفصیلات کے مطابق بھمبر سماہنی روڈ کی ناقص تعمیر اور استعمال ہونیوالے ناقص میٹریل کیااخبارات میں شائع ہونیوالی خبر اور عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے اسسٹنٹ کمشنر کی سر براہی میں ایکسین پبلک ہیلتھ اور SDO عمارات پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے گذشتہ روز صحافیوں کے ہمراہ زیر تعمیر بھمبر سماہنی رود کا وزٹ کیا وزٹ کے دوران انکوائری کمیٹی نے موقع پر استعمال ہونیوالے میٹریل ریت، بجری، خاکہ، پتھر ، گیڑا اور تارکول کا معائنہ کیا اور انکے سمپل لے لئے گئے زیر تعمیر سٹرک کو مختلف جگہوں سے کھدائی کر کے اس میں استعمال ہونیوالے میٹریل کے معائنہ کیساتھ ساتھ سڑک کی موٹائی کو بھی چیک کیا گیا یاد رہے کہ انکوائری کمیٹی نے محکمہ شاہرات اور ٹھیکے داروں کو خبر کی اشاعت کے بعد کام سے روک دیا گیا تھا اور موقع پر موجود میٹریل کو ضبط کر لیا گیا تھا انکوائری کمیٹی زیر تعمیر سٹرک اور زیر استعمال میٹریل کے معائنہ کی رپورٹ تین دن کے اندر ڈپٹی کمشنر بھمبر کو پیش کرے گی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تک زیر تعمیر سٹرک کا کام بند رہے گا معائنہ کے وقت انکوائری کمیٹی کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود ، ایکسین پبلک ہیلتھ چوہدری ظہیر اقبال ، SDO عمارات چوہدری محمد صدیق، اوورسیئر شاہرات تنویر اقبال، SDO پبلک ہیلتھ امتیاز سلہریا ، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ، ارشد محمود غازی، راجہ ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود اسلم آف بنڈالہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ سچی محبت وطن اور اسلام کی شیدائی خاتون تھیں جن کی بہترین تربیت کی بدولت ایک بیٹے نے دفاع وطن پر جان کی قربانی دی جبکہ دوسرے بیٹے کو دفاع وطن کیلئے بے مثال کردار ادا کرنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اٹلی کے تمام عہدیدار اور کارکنان متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ ہمت و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف سیرلہ کے راہنما شفقات احمد قریشی نے کہا ہے کہ گذشتہ 60 سال سے ملکی وسائل پر قابض طبقہ نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محتاج کر دیا ملک میں کوئی بھی جامع اور مربوط نظام لانے کی کوشش نہیں کی گئی ایسے نظام کو رائج کیا گیا جس میں امیر کو امیر تر اورغریب اور غریب تر بنایا جا رہا ہے قائد تحریک انصاف عمران خان اس ظالمانہ نظام کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے قیام سے کئی دہائیوں سے قابض طبقہ میں تھرتھلی مچ گئی ہے پاکستان کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی اپنی شکست کو یقینی دیکھتے ہوئے باریاں لگانے والوں نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے 11 تاریخ کو میرپور آمد پر عمران خان کا بھر پور استقبال کر کے کشمیری بھی تبدیلی کی بنیاد رکھ دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیرلہ میں تحریک انصاف کے کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غریبوں کی جماعت اور مظلوموں اور غریبوں کو انکے حقوق دلانے کیلئے سر گرم عمل ہے نوجوانوں کی روز بروز تحریک انصاف میں شمولیت اور اکثریت سے قائد عمران خان ملکی نظام میں تبدیلی لائینگے اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے جہاں ہر شخص کو اسکے بنیادی حقوق حاصل ہونگے انہوں نے کہا کہ نوجوان قائد تحریک انصاف عمران خان کی 11 مارچ کو میرپور آمد پر ان کا شاندار اور تاریخی استقبال کر کے آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی کی بنیاد رکھ دینگے اور تحریک انصاف کا سونامی آزاد کشمیر میں موروثی سیاست کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہو گا میٹنگ سے راجہ خالد عرف گڈو ، راجہ مظہر اقبال اور راجہ خورشید نے بھی خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق سپیکر اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق اور سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال نے بنڈالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم کے بڑے بھائی اور مسلم لیگ نون اٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود اسلم کے تایا چوہدری محمد اکرم کی وفات پر انکے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیری مجاہد حمزہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ کی ورکنگ بائونڈری اور آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا جواز فائرنگ اس بات کا عندیہ ہے کہ بھارت خطے میں تباہ کن جنگ کا خواہش مند ہے بھارتی وزیراعظم طاقت کے نشے میں بد مست ہو کر دھمکیوں پر اتر آیا ہے ہم بھارت کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اور افواج اپنے دفاع سے غافل نہیںا ور اگر ایسا وقت آیا تو بھارت کو نانی کا دودھ یاد دلا دئینگے انہوں نے کہا کہ بھار ت روز اول سے اسلام اور پاکستان کا ازلی دشمن ہے جو سازشو ں اور منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو دین اسلام سے بر گشتہ کرنے کیلئے عریافی ، فحاشی کی جنگ چھیڑے ہوئے ہے اور پاکستان کے خلاف باقاعدہ منظم مہم شروع کر رکھی ہے اہل پاکستان اور آزاد کشمیر بھارت کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہو جائے اور بھارتی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ملکی معیشت کو تباہ کر رکھا سیاسی اور معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے اس کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر مقابلہ کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہار صدر میلاد کمیٹی بھمبر چوہدری محمد اکرم مقدم نے کیا انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں نے پورے ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی اور انتہا پسند ہے جس کا خاتمہ ہر حال میں ضروری ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری پاکستان قوم کو متحد ہو کر دشمنوں کے ناپاک عزام کو ناکام بنانا ہو گا پاکستانی قوم سیاسی ، گروہی اور باہمی اختلافات کو ختم کر کے ملک دشمن قوتوں کے خلاف سینہ پلائی دیوار بن جائیں انہوں نے کہا کہ پشاور ، شکار پور اور لاہور میں ہونیوالے بم دھماکوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کو پورے ملک میں پھیلا یا جائے ضرب عضب کی کامیابی کیلئے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے پاکستانی سیاست دانوں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی پوائنٹ سکور کرنے کے بجائے ملکی ترقی اور سلامتی کا خیال کریں ملک ہو گا تو انکی سیاست بھی ہو گی۔