پہلوان گوٹھ تا شاہراہ فیصل ائر پورٹ سے ملحقہ شاہراہ کی بندش پر عوام کا احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلوان گوٹھ تا شاہراہ فیصل ائر پورٹ سے ملحقہ شاہراہ کی بندش پر پہلوان گوٹھ چوک پر اہلیان پہلوان گوٹھ، بھٹائی آباد اور گلستان جوہر کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر عوام نے ائر پورٹ انتظامیہ کی نااہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتانے پر شدید مذمت کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کے نام پر شاہراہ کی بندش کو ائر پورٹ انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر شاہراہیں بند کرنے سے حفاظتی انتظامات کو موثر بنایا جا سکتا ہے تو پورے ملک کی شاہراہیں بند کر دی جائیں۔

احتجاجی مظاہرین نے کہاکہ ائر پورٹ سے ملحقہ شاہراہ کی بندش کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے بندش کا فوری خاتمہ کیا جائے احتجاججی مظاہرسے سیاسی و سماجی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا جن میں پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن) ،جماعت اسلامی ،اے این پی اور گلستان جوہر ریسیڈینس ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے سیاسی رہنمائوں نے کہاکہ اگر سڑکیں بند کرکے ائر پورٹ کی سیکورٹی کو بہتر بنا یا جاسکتا ہے تو ائر پورٹ سیکورٹی فورس ختم کردی جائے عوامی نے مطالبہ کیا کہ پہلوان گوٹھ تا شاہراہ فیصل شاہراہ کو فوری طور پر کھولا جائے اگر بندش کا خاتمہ نہ کیا گیا تو شاہراہ فیصل پر عوامی دھرنا دیا جائیگا۔