افغان فوج کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ برقرار رکھنے پر غور

Afghan Army

Afghan Army

برسلز(جیوڈیسک)نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس میں دو ہزار اٹھارہ تک افغان فوج کی تعداد ساڑھے تین لاکھ برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں افغانستان کے لیے مستقبل کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔

دو روزہ کانفرنس میں اٹھائیس ممالک کے وزرائے دفاع شریک ہیں۔ اس موقع پر دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے نیٹو کے کردار پر غور کیا گیا۔

نیٹو سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسین جو اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں نے کہا افغان فورسز نے ملک کے دفاع کی پچھہتر فیصد ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ افغان فورسز نے ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کی سیکیورٹی سنبھال سکتی ہیں۔