لاہور (جیوڈیسک) سکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز کو آپریشن ردالفساد میں ایک اہم کامیابی ملی ہے۔ پاک افغان سرحد کے قریب ایک کارروائی میں جماعت الاحرار کے 2 اہم کمانڈرز کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے کمانڈرز میں وجیہہ اللہ عرف احرار اور حکمت عرف قاری زبیر شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں وجیہہ اللہ کو مالی معاونت فراہم کرتی تھیں۔ وجیہہ اللہ حالیہ لاہور دھماکے کا ماسٹر مائینڈ تھا۔
دہشتگرد حکمت عرف قاری زبیر افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹرانزٹ کیمپ کا انچارج تھا۔ حکمت عرف قاری زبیر دہشتگرد کارروائیوں سے متعلق دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کوآرڈی نیٹر بھی تھا۔