افغان سرحدی پولیس کی ہرزہ سرائی

Afghan police

Afghan police

افغان(جیوڈیسک)پاکستان کو ڈیورڈ لائن سے پیچھے دکھیلنے کے لیے افغان سرحدی پولیس نے کرزئی حکومت سے بھاری گولہ بارود ، جدید اسلحہ سمیت مزید نفری مانگ لی ہے۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے سرحدی پولیس کے کمانڈر بخت جمال اسحاق زئی نے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کمانڈر اسحاق زئی کا کہنا تھا کہ ان کی کمانڈ میں دو سو پچاس نوجوانوں پر مشتمل فوجی دستے ہیں۔ جو مارٹل گولوں اور مشین گنوں سے لیس ہیں۔ تاہم ان کے مقابلے میں پاکستانی سرحدی پولیس کے پاس ناصرف بھاری مقدار میں۔

گولہ بارود ، فوجی ٹینک سمیت جدید اسلحہ سے لیس ہزاروں فوجی دستے ہیں جن کا مقابلہ کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنے ملک کا دفاع کرینگے اور دشمن کی تنصیبات کو تباہ کردینگے ۔ یاد رہیکہ افغانستان نے کبھی بھی ‘ڈیورنڈ لائن’ نامی دونوں ملکوں کے درمیان موجود سرحد کو تسلیم نہیں کیا ہے۔