افغان کابینہ کے وزیر انٹرپول کی موسٹ وانٹڈ فہرست میں شامل

Muhammad Yaqoob

Muhammad Yaqoob

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کی کابینہ میں وزیر زراعت کا نام انٹرپول کی موسٹ وانٹڈ فہرست میں شامل ہے۔ افغان حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔

انٹرپول کی ویب سائٹ کے مطابق محمد یعقوب حیدری ایسٹونیا میں دوہزار تین کے دوران وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری کرنے کے الزام میں مطلوب ہیں۔ افغان صدارتی محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات سے لاعلم تھی۔

تاہم اب تحقیقات جاری ہیں جبکہ یعقوب حیدری کا کہنا ہے وہ سیاسی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔ ان پر کوئی ٹیکس واجب الادا نہیں ۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عہدہ سنبھالنے کے تین ماہ بعد گزشتہ ہفتے اپنی کابینہ کا اعلان کیا تھا۔