کابل (جیوڈیسک) افغان شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے اور فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
دھماکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مرکزی دروازے پر ہوا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد دیگر حملہ آور مشین گن اور دستی بموں سمیت عمارت میں داخل ہوگئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔ اس حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کے پچھلے کچھ عرصے میں افغانستان میں دہشتگردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔