کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شہر غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شہر غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق بارودی مواد سے بھری گاڑی کو خفیہ اجنسی این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے سے اڑادیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں نیشنل ڈائیریکٹوریٹ سکیورٹی کو نشانہ بنانا تھا۔