کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے ہلمند کے اہم شہر سنگین کے زیادہ تر حصے پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ بات افغان فوج کے ایک کمانڈر نے بتائی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ شہر کے زیادہ تر حصے پر طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ جو چند علاقے بچے ہوئے ہیں ان کو بھی شدید خطرہ درپیش ہے۔
برطانیہ کے تقریبا ایک چوتھائی فوجی اسی شہر’سنگین ‘کو بچانے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔