کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں اتحادی فوج نے ایک فضائی کارروائی کے دوران سینئر کمانڈر سمیت 17 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جن میں پاکستانی طالبان بھی شامل ہیں۔ افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب سابق صوبائی گورنر کنڑ قاری عثمان کی زیر صدارت سینئر افغان اور پاکستانی طالبان لیڈروں کا اجلاس جاری تھا۔
حملے میں قاری قاسم، قاری عثمان، قاری لطیف، قاری زبیر، قاری طاری، ملا بشیر گجر، قاری نصیر، قاری شرین اور ملا امام سمیت 17 سینئر طالبان لیڈر ہلاک ہوگئے جن میںپاکستانی طالبان بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء صوبہ قندھار میں اتحادی فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس میں متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔ صوبہ ہرات میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔