افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) نائن الیون کے بعد اتحادی افواج کے شانہ بشانہ افغانستان میں ہر آپریشن میں حصہ لینے والے برطانوی ٹورنیڈو سکواڈرن کے یہ اہلکار پانچ سال تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں برطانوی فوج کے مطابق یہ سکواڈرن زمینی اتحادی افواج کو دشمن کی نقل و حرکت کے باعث بنیادی معلومات فراہم کرتا تھا۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف آپریشن کے تیرہ برس بعد یکم جنوری تک اتحادی فوج کا انخلا مکمل کر لیا جائے گا جبکہ نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجیوں سمیت ساڑھے بارہ ہزار اتحادی فوجی انخلا کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہیں گے۔