افغان کانفرنس: نواز شریف آج انقرہ جائیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف آج انقرہ میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے، طالبان سے مذاکرات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف افغانستان کی صورتحال پر منعقد ہونے والی سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی کے دورے پر ہیں، طالبان کے ساتھ حکومت کے جاری مذاکرات کے تناظر میں اس ملاقات کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔

ملاقات کا طالبان کے ساتھ مذاکرات پر براہ راست اثر پڑسکتا ہے کیونکہ طالبان کے رہنما ملا فضل اللہ افغان صوبے کنڑ میں ہیں جبکہ افغان صدر کو آئندہ انتخابات کیلئے پاکستان کی حمایت درکار ہے،

نوازشریف اور کرزئی میں ملاقات کے بعد ترک وزیراعظم طیب اردگان بھی ملاقات میں شامل ہوں گے، سہ ملکی مذاکرات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہوں گے اور سیکورٹی معاملات پر بات چیت کریں گے۔