کابل (جیوڈیسک) محمد نبی نے ٹیم کی خراب کارکردگی اور ناقص فارم پر افغانستان کی قیادت چھوڑ دی۔ وہ دو برس سے یہ ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ انھوں نے ٹویٹر پر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ میں اپنے استعفے کی نقل بھی شیئر کی۔
انھوں نے کہا کہ میں نے دو برس سے زائد عرصے تک افغانستان ٹیم کی بطور کپتان خدمت کی۔ میں نے اپنے ملک کو کامیابیاں دلانے کی پوری کوشش کی۔
مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ میری قیادت میں افغانستان ورلڈ کپ 2015ء کھیلا لیکن ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور خود میری پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی۔
اس لئے میں نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ میرا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے نیا کپتان مقرر کریں اور مجھے ایک عام پلیئر کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلنے کی اجازت دیں۔ میں نئے کپتان کو بھرپور سپورٹ کروں گا۔