واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری نے امیدوار عبداللہ عبداللہ کو یکطرفہ کامیابی کا اعلان کرنے، عہدہ سنبھالنے کی کوشش یا کسی متوازی حکومت تشکیل دینے کے خلاف متنبہ کیا ہے، جیسا کہ ان کے ایک مد مقابل امیدوار نے دھمکی دی ہے۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 14 جون کو ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج میں دکھایا گیا ہے کہ اشرف غنی نے عبداللہ عبداللہ سے 10 لاکھ ووٹ زیادہ لیے ہیں۔
منگل کے روز عبداللہ نے کہا کہ کسی شک کے بغیروہی فاتح ہیں، اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ فریب کاری پر مبنی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔
تاہم، انھوں نے کہا کہ کسی اقدام سے قبل، وہ کیری سے ملاقات کے منتظر رہیں گے۔ کیری نے خبردار کیا کہ ماورائے قانونی ذرائع سے اقتدار سنبھالنے کے کسی اقدام کی صورت میں افغانستان کو امریکی یا بین الاقوامی مالی اور سکیورٹی حمایت روک دی جائے گی۔