راجھستان (جیوڈیسک) افغان سپیشل فورسز کے ساٹھ اہلکار بھارتی ریاست راجھستان میں ہونے والی تربیتی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
تھر ریگستان میں افغان خصوصی دستوں کی تربیت کا مقصد انہیں عسکری کارروائیوں کے دوران انسانی جانوں کے کم سے کم ضیاع کے لیے تیار کرنا ہے، اس سے پہلے بھی افغان فوجی افسران ایک عرصے سے بھارت میں تربیت لیتے رہے ہیں تاہم افغان سپیشل فورسز کے ارکان بھارتی کمانڈوز کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں پہلی بار شریک ہوئے۔
افغان فورسز آئندہ سال نیٹو کے انخلا کے بعد ملکی سلامتی کی ذمہ داری سنبھالیں گے، افغان حکومت متعدد بار بھارت سے عسکری ساز و سامان اور فوجیوں کی تربیت کا مطالبہ کر چکی ہے۔