کابل (جیوڈیسک) ہلمند کے ضلع سنگین میں ڈرون حملے کے دوران مقامی کمانڈر عبدالرئوف خادم کا قریبی ساتھی حافظ وحید بھی مارا گیا۔
افغان فورسز کی صوبہ ہلمند میں کارروائی سے داعش کے مقامی کمانڈر سمیت دس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں گزشتہ دنوں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے داعش کے مقامی کمانڈر عبدالرؤف خادم کا قریبی ساتھی حافظ وحید ہلاک ہو گیا۔
کارروائی میں نو دیگر شدت پسند بھی مارے گئے۔ وزارت دفاع کے مطابق تمام ہلاک افراد کا تعلق داعش سے ہے۔ کارروائی میں نیٹو فوج شریک نہیں ہوئی۔