اسلام آباد (جیوڈیسک) افغان راکٹ حملے میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی فورم کا آج اسلام آباد میں ہونیوالا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔
پاک افغان مشترکہ اقتصادی فورم کا دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہونا تھا تاہم گزشتہ روز افغانستان کی طرف سے کیے گئے راکٹ حملے میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد یہ اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دو روزہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے افغان ہم منصب عقیل حکیمی سمیت دونوں ممالک کے اقتصادی امور کے ماہرین نے شرکت کرنا تھی۔
دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے موجودہ امکانات پر غور کے بعد اہم فیصلے متوقع تھے۔