کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے خصوصی آپریشن کے دوران ایک اہم طالبان رہنما کو گرفتار کر لیا۔
افغان وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے قندھار کے ضلع خاکریز میں خصوصی آپریشن کر کے اہم مقامی طالبان رہنما ملا خلیفہ کو اس کے ساتھی کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا خلیفہ کی گرفتاری سکیورٹی فورسز کی انتہائی اہم کامیابی ہے۔ افغان آرمی کے پہلے نگرانی کرنیوالے ڈرون ’’لیکن ایگل‘‘ نے ننگر ہار بیس سے اڑان بھر لی۔