افغان فورسز کا آپریشن، فرضی طالبان گورنر سمیت 8 ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز میں آپریشن کے دوران طالبان کے گورنر سمیت 8 جنگجو ئوں کو ہلاک کر دیا، آپریشن میں 18 جنگجو زخمی ہوئے۔ افغان نیشنل آرمی کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ قندوزکے ضلع دشت آرچی میں جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں طالبان کے گورنر سمیت 8 جنگجو مارے گئے جبکہ 18 زخمی ہوئے۔

آپریشن علاقے کو جنگجوؤں سے پاک کرنے اور صدارتی انتخابات کے رن آف الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے شروع کیا گیا۔ یاد رہے کہ قندوز میں طالبان کی بڑی تعداد موجود ہے، تاجکستان بارڈ کے قریب واقع ضلع دشت آرچی گزشتہ سات سالوں سے طالبان کی بڑی پناہ گاہ ہے۔