کابل (جیوڈیسک) افغان نیشنل فوسرز نے 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن میں 19 طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق آپریشن میں 2مزاحمت کار زخمی بھی ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ افغان سیکورٹی فورسز نے آپریشن میں بھاری اسلحہ، ہتھیار اور 31 مختلف اقسام کے بم بھی برآمد کر لئے ہیں۔
افغان دارالحکومت کابل میں عراق اور شام میں سرگرم گروپ اسلامک سٹیٹ داعش کے ساتھ وابستگی رکھنے والے خفیہ گروپ میں شامل نوجوانوں نے کہا ہے کہ ان کے گروپ کے ساتھ نسبت رکھنے والے کئی طالب علم شام روانہ ہو چکے ہیں اور وہ اب اسلامک سٹیٹ کی صفوں میں شامل ہیں۔
افغان سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اب تک صرف آٹھ طلبا اسلامک سٹیٹ میں شمولیت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ افغانستان کے تعلیمی اداروں کے اندر کیفوں میں طلبا کھل کر اسلامک سٹیٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔
ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ افغانستان و پاکستان کے سرحدی علاقوں میں انتہا پسندانہ عقیدہ رکھنے والے متحرک کئی عسکریت پسندوں نے پہلے ہی اسلامک سٹیٹ کی بیعت کا اعلان کر دیا ہے۔چند مقامی طالبان کمانڈروں نے اسلامک سٹیٹ کے سینیئر ارکان کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔