افغان فورسز پسپا، طالبان نے سنگین پر قبضہ کر لیا

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) طالبان نے افغان صوبے ہلمند کے ضلع سنگین کے مرکز پر قبضہ کرلیا ہے ،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان نے ایک سرکاری عمارت اور پولیس ہیڈکوارٹرز پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

طالبان نے ایک اعلامیہ میں پورے ضلع پر قبضے کا دعوی کیا ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنگجوئوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو قتل کرنا شروع کردیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے ضلع پر قبضے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بدستور شدید لڑائی جاری ہے اور پولیس اور فوجیوں کے لیے فوجی رسد پہنچائی گئی ہے۔ سنگین سے 7 کلومیٹر دور افغان فوج کے ساتھ موجود ایک پولیس اہلکار اشفاق اللہ نے بتایا کہ پورا علاقہ جنگجوئوں کے کنٹرول میں ہے۔