پاک افغان فرینڈ شپ چیپئین شپ میں پاکستان فاتح

Pakistan-ITF

Pakistan-ITF

لاہور (پ ر) پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن (Pakistan-ITF) کے زیر نگرانی ہونے والی پاک افغان فرینڈ شپ چیپئین شپ میں پاکستان فاتح، فیڈریشن کے چیئرمین مجتبیٰ عباسی، سینئر وائس چیئرمین اصغر علی سولنگی، صدر رانا صداقت علی اور سیکرٹری محمد اکرم خان فریدی کو وفاقی وزراء اور اہم شخصیات کی مبارکبادیں۔ تفصیل کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن(Pakistan-ITF)کے زیر نگرانی ہونے والی پاک افغان فرینڈ شپ چیپئین شپ میںدونوں ممالک کے قابل ترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔جبکہ افغان ٹیم کے کھلاڑیوں کی سر توڑ کوشش کے باوجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تمام میچز جیت لئے ۔افغان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹیم کے ساتھ بین الاقوامی تیکوانڈو کھلاڑی و صدر افغانستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن (Afghanistan-ITF) محترم شعیب رحمانی بھی تشریف لائے۔

پاکستان کی فتح پر افغانستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن (Afghanistan-ITF)کے صدر محترم شعیب رحمانی نے فیڈریشن کے صدر رانا صداقت علی اور سیکرٹری محمد اکرم خان فریدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیکوانڈو کے فروغ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے پاکستان۔انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن موثر کردار ادا کر رہی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم کی کارکردگی بڑھانے کے لئے بھی ہم موثر اقدامات کر رہے ہیں۔

آسٹریا سے آئے ہوئے چیمپئین شپ کے مہمانِ خصوصی رانا شبیر حسین نے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ پاکستان کو فتح یاب ہونے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ فیڈریشن کے صدر نے پاکستان میںپاک افغان فرینڈ شپ چیمپئین شپ کے بہترین انتظامات پر آرگنائزرز علیم خان ، ڈاکٹر شازیہ خُرم ،ساجد علی ،لبنیٰ اعظم ٹوانہ ،نادیہ پروین خان ،ریاض علی ورک ،ندیم اقبال ،رانا اعجاز احمد ،خالدخان کمانڈو ،فیصل علی قیصر اور صدف بشیرکو خراجِ تحسین پیش کیا۔