نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے نمائندے برائے افغانستان نکولس نے کہا 2016ء میں افغانستان کو بڑے چیلنج در پیش ہونگے حکومت قومی اتحاد اور سکیورٹی بحالی میں ناکام رہی، مستقبل کے حوالے سے افغان فوج خوفزدہ ہے۔
ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں اور لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔ کرنل مائیکل لاہورن نے تفصیلات سے آگاہ کرتے کہا 19 دسمبر کو ان جنگجوؤں کیخلاف کارروائی کی گئی جو خطرہ بنے ہوئے تھے۔ ننگرہار میں داعش کے جنگجو موجود ہیں اور وہ طالبان سے لڑائی میں شریک ہیں۔