Afghan Government And Taliban Delegates Between Negotiations
دوحہ (جیوڈیسک) افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کے دوران جنگ بندی اور امریکی افواج کے مسلسل قیام پر اتفاق نہ ہوسکا۔
قطر کی وزارت خارجہ کی میزبانی میں ساحلی شہر الخور میں افغان حکومت اور طالبان کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں ممکنہ جنگ بندی اور افغانستان میں امریکی افواج کے مسلسل قیام پر اتفاق نہ ہوسکا تاہم فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مذاکرات میں افغان حکومت کی نمائندگی صدر اشرف غنی کے چچا قیوم کوچئی کر رہے تھے جبکہ افغان طالبان کے 8رکنی وفد نے شیر محمد عباس ستنگزئی کی قیادت میں حصہ لیا۔ مذاکرات کے بعد فون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبان کے ایک نمائندے کا کہنا تھا کہ طالبان کی طرف سے شرائط اور مطالبات تحریری طور پر افغان حکومت کے نمائندوں کو فراہم کئے گئے تھے۔