کابل (جیوڈیسک) افغان حکومت آج 65 انتہائی خطرناک قیدیوں کو رہا کر رہی ہے، امریکا نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیدی اتحادی فوج کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی فوج کے مطابق افغان حکومت آج ان 65 قیدیوں کو رہا کرے گی۔
جن کا شمار ‘خطرناک’ قیدیوں میں ہوتا ہے اور یہ لوگ امریکی اور اتحادی فوج کے لئے خطرہ ہیں۔ اوباما انتظامیہ اور افغان حکومت کے درمیان ان قیدیوں کی رہائی کے معاملے نے کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔
اس سے پہلے صدر کرزئی مجوزہ سیکورٹی معاہدے پر دستخط سے انکار کر چکے ہیں اور افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں طالبان سے خفیہ مذاکرات کررہے ہیں۔