کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مکمل امن کے لیے القاعدہ،طالبان اورحقانی نیٹ ورک کوشکست دیناضروری ہے، اس کے لیے افغان حکومت کوامریکاکی مسلسل مدد درکار ہے۔
افغانستان میں اتحادی فوج کے سبکدوش ہونے والے امریکی کمانڈرجنرل جان کیمبل نے کانگریس کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ طالبان سے منسلک گروپ القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک امریکا کے قومی مفاد کے لیے خطرہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ کمزور ہو گئی ہے لیکن حال ہی میں جنوبی افغانستان میں القاعدہ کے ایک کیمپ کا پتا چلا ہے جس سے یہ بات یقینی ہے کہ القاعدہ کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا، حقانی نیٹ ورک امریکا اور اتحادی افواج کے لیے سب سے بڑا اور مسلسل خطرہ ہے، مغربی ممالک پر حملے روکنے کیلئےافغانستان میں طویل مدت تک قیام ضروری ہے۔