کابل (جیوڈیسک) افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ Paktika میں فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے ساٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ صوبہ Paktika میں افغان فوجی اڈے پر تین سو شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے۔
افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق نیٹو کے ساتھ مشترکہ فوجی کارروائی کرتے ہوئے ساٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ کارروائی میں چھ افغان فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔