افغان وزارت دفاع کی عمارت پر خودکش حملہ، 9افراد ہلاک

Afghan Blast

Afghan Blast

افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے دفترپر خودکش حملہ میں چھ شہریوں اورایک گارڈ سمیت نوافراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بعد پورا علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کونشانہ بنایا ۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی وزیر دفاع چک ہیگل افغانستان کے دورے پر کابل میں موجود ہیں۔

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ امریکی دفاع محفوظ مقام پر ہیں۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔