اسلام آباد (جیوڈیسک) افغان نیشنل آرمی کے چھ کیڈٹس پر مشتمل پہلا دستہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں فوجی تربیت حاصل کرنے اسلام آباد پہنچ گیا۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان کے نوجوان پاکستان میں تربیت لیں گے۔ افغان حکام کو تربیت کی پیش کش آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل کے دورے کے دوران کی تھی۔
پاکستان آنے والے کیڈٹس 18 ماہ کے پی ایم اے کاکول کورس میں شریک ہوں گے۔ پاکستان میں افغان سفیر جانان موسیٰ زئی نے کیڈٹس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کیڈٹس کی پاکستانی اکیڈمی سے تربیت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور فوجی رابطے اور تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔