کابل (جیوڈیسک) موسم کی شدت کے سبب طالبان کو بڑھتی کارروائیوں پر افغان اور نیٹو فورسز نے آپریشن تیز کر دیا ہے۔
قندھار، ہلمند، ہرات اور دیگر علاقوں میں کئی ٹھکانے تباہ کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، بیسیوں طالبان مارے گئے یہ دعویٰ نیٹو کے ترجمان نے کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا متعدد افراد کو پکڑا ہے جن پر طالبان ہونے کا شبہ ہے۔ سردی شدید ہونے پر طالبان نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے کابل میں ایک ہفتے میں خود کش حملے اور 9 بم دھماکے کیے تھے جس میں متعدد غیر ملکیوں سمیت بیسیوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔