افغان اہلکار کی نیٹو افواج پر فائرنگ سے امریکی فوجی ہلاک، 15 سے زائد شدید زخمی

NATO Forces

NATO Forces

کابل (جیوڈیسک) افغان اہلکار نے ٹریننگ کے دوران نیٹو فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے دوران امریکی فوجی ہلاک جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت کابل میں برطانیہ کے زیر اہتمام چلنے والے ٹریننگ کیمپ کے دوران افغان اہلکار نے افسران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی موقع پر ہی ہلاک جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں جرمنی کا ایک جنرل بھی شامل ہے جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے نیٹو فوجیوں میں کئی کی حالت تشویشاک ہے تاہم جوابی فائرنگ میں افغان اہلکار بھی مار گیا واضح رہے کہ افغان اہلکاروں کی جانب سے نیٹو فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی 2 افغان اہلکاروں نے فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔