افغانستان: نیٹو فوج اور شدت پسندوں میں جھڑپ سے نو حملہ آور ہلاک
Posted on February 17, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
NATO Military
ننگر ہار (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں نیٹو فوج اور شدت پسندوں میں جھڑپ سے سات فوجی اور نو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
شدت پسندوں نے غنی خیل کے علاقے میں افغان اور نیٹو فوج کے مشترکہ اڈے پر حملہ کیا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
حکام کے مطابق جھڑپ میں سات نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ نو حملہ آور بھی مارے گئے۔
سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ہلاک ہونے والے نیٹو فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com