کابل (جیوڈیسک) افغانستان کی پارلیمنٹ نے انتخابی اصلاحات کے لئے صدر محمد اشرف غنی کے حکم نامے کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔
چند روز قبل پارلیمنٹ نے متنازعہ بحث کے بعد ووٹنگ ملتوی کر دی تھی۔پیر کو پارلیمنٹ کے جنرل سیشن کے دوران ایوان زیریںاولسی جرگہ نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے صدارتی حکم نامے کے خلاف متفقہ طور پر ووٹ دیا ہے۔ و
اضح رہے کہ افغان قانون سازوں کی ایک تعدادنے الزام عائد کیا ہے کہ پارلیمانی کمیشن کے درمیان صدارتی فرمان کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں۔