افغان پولیس اور نیٹو کے قافلوں پر حملے میں 22 اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک

Afghanistan Police

Afghanistan Police

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان کے پولیس اور نیٹو سیكیورٹی اہلكاروں كے قافلوں پر حملوں میں 22 افغان اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک جب کہ 8 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے شمالی صوبے سری پل میں گھات لگائےبیٹھے دہشت گردوں نے اچانک پولیس کی متعدد گاڑیوں پر بموں اور راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 22 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جبکہ شدت پسند 7 اہلکاروں کو اغوا کرکے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسرے حملے میں دارالحکومت کابل کے قریب طالبان نے نیٹو سیکیورٹی اہلکاروں کے قافلے کو نشانہ بنایا اور خودکش کار بمبار نے قافلے کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں ایک شہری ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے، حملے طالبان کی جانب سے کئے گئے تاہم طالبان نے اب تک ان کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔