کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی صدر مملکت ممنون حسین نے کی جبکہ اسفندیار ولی خان، محمود خان اچکزئی اورآفتاب خان شیرپائو نے بھی شرکت کی۔
افغانستان کے چیف جسٹس نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔ جنرل دوستم اور سروردانش نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ افغانستان میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا جس کے بعد کئی مہینوں سے جاری تنازع کا خاتمہ ہوا۔
نومنتخب صدر ڈاکٹر اشرف غنی آج صدارتی محل میں حلف اٹھائیں گے۔ اس موقع پر کابل میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ کا عہدہ وزیراعظم کے برابر ہوگا لیکن افغانستان میں صدارتی نظام ہے،اس لئے اختیارات صدر کو پاس ہیں۔