افغان صدر اشرف غنی کا اپنا قبائلی نام تبدیل کرنیکا فیصلہ

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنا قبائلی نام احمد زئی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام حکومتی اداروں اور میڈیا کو اپنا خاندانی نام استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایوان صدر کے ترجمان فالق وحیدی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے صدارتی ایوان کی جانب سے تمام حکومتی اداروں کے انتظامی امور آفسز کو خطوط جاری کئے گئے ہیں جن میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صدر کے نام کے ساتھ سے احمد زئی ہٹا دیں اور صدر کا نام صرف اشرف غنی پڑھا اورلکھا جائے۔

واضح رہے کہ احمد زئی افغانستان کا سب سے بڑا پشتون قبیلہ ہے جو کہ ملک کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقوں میں آباد ہے۔