افغان صدر حامد کرزئی کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت
Posted on March 8, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Hamid Karzai
نیو دہلی کیف (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی 56 برس کی عمر میں تیسرے بچے کے باپ بن گئے۔
افغان سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرزئی کی اہلیہ نے بھارتی شہر نئی دہلی کے ایک پرائیویٹ اہسپتال میں ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔
کرزئی نے بدھ کے روز سری لنکا جاتے ہوئے نئی دہلی میں رُک کر اپنی 44 سالہ اہلیہ زینت اور نومولود سے ملاقات کی تھی۔
حامد کرزئی کے دیگر دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی افغانستان ہی میں پیدا ہوئے تھے تاہم اس مرتبہ طبی پیچیدگی کے باعث ان کی اہلیہ بھارت لے جائی گئی تھیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com