میونخ (جیوڈیسک) غیرملکی دفاعی افواج نیٹو کے سربراہ آندرے فوگ راسموسین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید افغان صدر حامد کرزئی اپنی مدت صدارت میں امریکا کے ساتھ سیکیورٹی کے معاہدے پر دستخط نہ کریں اور یہ کام اپنے جانشیں کیلیے چھوڑ جائیں۔
میونخ میں سالانہ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ آندرے فوگ راسموسین نے کہا کہ اِس بات کے قوی امکانات ہیں کہ افغان صدر حامد کرزئی امریکا کیساتھ باہمی سیکیورٹی کے معاہدے پر دستخط نہ کریں۔
اور وہ یہ کام اپنے جانشین کے لیے چھوڑیں، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے سال رواں کے اختتام تک بین الاقوامی افواج کا انخلا طے ہے۔