اسلام آباد (جیوڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا۔
افغان صدر وزیراعظم کو آج افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب ہونیوالے خودکش حملے کے بارے میں آگاہ کیا اور وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی عملے کیلئے مزید حفاظتی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا دہشت گرد دونوں ملکوں کے دشمن ہیں اور اس دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے دونوں ممالک کو کوشش کرنی ہو گی۔
واضح رہے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خود کش حملہ کیا گیا۔
دہشت گردوں سے چار گھنٹے تک جاری لڑائی میں سات افغان اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ تمام پاکستانی سفارتکار محفوظ رہے۔