کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں مزید 26 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے اور 19 کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ طالبان کے حملے میں 2 افغان فوجی بھی مارے گے، ادھر افغان آرمی نے فوجیوں کے پانی میں زہر ملانے کی سازش ناکام بناتے ہوئے 3 عسکریت پسندوں کو زہریلے کیمیکلز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پیر کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع سے جاری ہونے والے ایک بیا ن میں کہا گیاہے طالبان چوبیس گھنٹوں میں مارے گئے۔ افغان صدر اشرف غنی نے افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کیلئے خطرے کا باعث بننے والے تمام افراد اور گروپوں کو ختم کرنے کا حکم دیدیا۔