اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی چودہ اور پندہ نومبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ افغان صدر کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔
صدر ممنون حسین، افغان صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف سے افغان صدر کی ظہرانے پر ملاقات ہو گی جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور غیرملکی افواج کے انخلاء پر غور ہو گا۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ، تجارت، تعلیم اور باہمی رابطے بڑھانے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہو گی۔