کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے کے نتائج کا اعلان آج ہو گا۔ صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا
افغانستان میں صدر حامد کرزئی کی جگہ صدارت کی کرسی پر کون بیٹھے گا۔ افغان الیکشن کمیشن حتمی نتائج کا اعلان آج کرے گا۔
ادھر نتائج سے پہلے ہی صدارتی امیدواروں، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان، محاز آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔
اشرف غنی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اتحادی حکومت کے قیام کے امکان مسترد کر دیا ہے جبکہ عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو منانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابی دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث ہے۔