کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ 2 ستمبر کو اختیارات نئے صدر کو منتقل کر دیں گے، اتوار کو کابل میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نئے منتخب کو اقتدارکی منتقلی کیلئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے نئے صدرنے دواگست کو حلف اٹھانا تھا۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بارپھر دونوں امیدواروں سے فون پر بات چیت کے دوران زور دیا ہے وہ قومی حکومت کے قیام کے معاہدے پر اتفاق کر لیں۔