کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں نئے صدر کے انتخاب کیلیے (کل) ہفتہ کو صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالے جائینگے جس میں موجودہ صدر حامد کرزئی 2 مرتبہ صدر منتخب ہونے کے باعث حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 4 لاکھ اہلکار سیکیورٹی کی ذمے داریاں ادا کریں گے ، جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے، جبکہ حساس علاقوں میں پٹرولنگ بھی جاری ہے۔
صدارتی انتخابات میں ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے، 13 لاکھ سے زائد افغان خواتین نے بھی ووٹ رجسٹرڈ کروالیے، ملک بھر میں 28 ہزار 500 پولنگ اسٹیشن قائم ، 748 کو حساس ترین قرار دیدیا گیا، نیٹو نے افغان شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد کے باوجود ہفتے کے روز گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔