کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلیے ووٹنگ جاری ہے، صدارتی امیدواروں سمیت بڑی تعداد میں افغان عوام ووٹ ڈال رہے ہیں، صدر حامد کر زئی نے بھی کابل میں ووٹ ڈالا۔ پولنگ افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی، جو شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ چیف افغان کمشنر نے سب سے پہلے ووٹ کاسٹ کیا۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر لوگ صبح سے ہی طویل قطاروں میں کھڑے تھے۔
افغان صدر حامد کرزئی نے کابل کے ایک اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈال۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن افغانستان کے مستقبل کیلیے انتہائی اہم ہے، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ووٹ ڈال کر اپنی رائے کا اظہار کریں، افغان صدارتی امیدوارزلمے رسول نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔